قسط نمبر 8

ٹریڈنگ میں کنٹرول کی طاقت

مہمان خصوصی Michael Stark

ہمارے Born to Trade پوڈکاسٹ کی آٹھویں قسط میں، میزبان Nima Siar اور Michael Stark مارکیٹس میں ذہنی طور پر تیز اور تیار رہنے کیلئے حکمت عملیوں پر بات کریں گے۔

Michael نے اپنے تجارتی سفر میں کیا کیا سبق سیکھے ہیں اور وہ اس تجربے کو دوسرے ٹریڈرز کو سکھانے اور بااختیار بنانے کیلئے کس طرح استعمال کرتے ہیں اس بارے میں سنیں۔

قسط شیئر کریں

Michael Stark

مہمان

Exness میں فنانشیل مواد کے رہنما، Michael Stark سوسائٹی آف ٹیکنیکل اینالسٹس (Society of Technical Analysts) کے ایسوسی ایٹ بھی ہیں۔ ٹریڈرز کو سکھاتے وقت ان کا ہدف ہوتا ہے کہ جہاں ممکن ہو چیزوں کو آسان بنا کر پیش کیا جائے اور CFD ٹریڈنگ میں انہیں اپنا 'اب سمجھ آیا!' کا لمحہ تلاش کرنے میں مدد کی جائے۔

Nima Siar

میزبان

Nima Siar سربراہ ہیں Exness میں پارٹنرشپ اور بزنس ڈیولپمنٹ اقدامات کے۔ ٹریڈنگ انڈسٹری میں تقریباً 15 سالہ تجربے کے ساتھ، آپ نے تکنیکی تجزیے، مارکیٹنگ کی حکمت عملی، سیلز مینجمنٹ نیز ایفیلیٹ اور ای میل مارکیٹنگ میں طاقتور مہارتیں حاصل کی ہیں۔

ہر دو ہفتے بعد آنے والی اقساط کیلئے جڑے رہیں

ان میں ٹاپ ماہرین، خصوصی انسائٹس اور حقیقی دنیا کے اسباق کو شامل کیا جائے گا۔ Born to Trade پوڈکاسٹ کو اس پر فالو کریں:

اکثر پوچھے گئے سوالات


Born to Trade پوڈکاسٹ کسی بھی ایسے شخص کیلئے ہے جو ٹریڈنگ میں دلچسپی رکھتا ہو، چاہے آپ مکمل طور پر نئے ٹریڈر ہوں، ٹریڈر بننے کے خواہشمند ہوں یا تازہ نقطہ نظر کے متلاشی تجربہ کار پیشہ ور ہوں۔ ہر قسط قیمتی انسائٹس، ماہرانہ بات چیت اور سیکھنے کے تجربات آفر کرتی ہے تاکہ آپ مارکیٹس میں ترقی کر سکیں۔


آپ Spotify, YouTube, and Apple Podcasts سمیت تمام بڑے پلیٹ فارمز پر Born to Trade پوڈکاسٹ اسٹریم کر سکتے ہیں۔ تازہ ترین اقساط اور ہائی لائٹس سے متعلق اپ ڈیٹس کیلئے ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں۔


پوڈکاسٹ Born to Trade کی نئی اقساط ہر دو ہفتے بعد جمرات کے دن ریلیز ہوتی ہیں۔ انڈسٹری کے ماہرین اور رہنماؤں کے ساتھ گفتگوؤں کیلئے جڑے رہیں جن میں ہم تجارتی نفسیات سے لے کر مارکیٹ کی حکمت عملیوں تک کے موضوعات پر بات چیت کریں گے۔


Michael بتاتے ہیں کہ جذبات پر قابو پانا بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ ٹریڈنگ اکثر لوگوں کو خوف، لالچ اور حد سے زیادہ اعتماد سے دوچار کرتی ہے۔ ان جذبات کو پہچاننا اور سنبھالنا، جیسے یہ جاننا کہ کب پیچھے ہٹنا ہے اور جلد بازی میں ٹریڈنگ سے گریز کرنا، ڈسپلن اور تسلسل قائم رکھنے کی کنجی ہے۔


Michael کے مطابق انفرادی شخصیت ٹریڈنگ کے انداز پر اثر ڈال سکتی ہے۔ کچھ لوگ سکیلپنگ کی تیز رفتار کو بہتر سنبھال سکتے ہیں جبکہ کچھ ایک زیادہ ناپ تول کر چلنے والے انداز جیسے سوئنگ ٹریڈنگ کو ترجیح دے سکتے ہیں۔ اگرچہ بنیادی خصوصیات کو بدلنا مشکل ہو سکتا ہے، تجربے اور خود آگاہی کے ذریعے ٹریڈنگ کی عادات کو وقت کے ساتھ ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے اور بہتر بنایا جا سکتا ہے۔


Michael وضاحت کرتے ہیں کہ اپنے فنڈز تک تیز اور قابلِ اعتماد رسائی ٹریڈرز کو ڈسپلن میں رہنے اور جذباتی فیصلوں سے بچنے میں مدد دیتی ہے۔ یہ جاننا کہ وہ آسانی سے اپنے فنڈز نکلوا سکتے ہیں انہیں خطرے کے ضرورت سے زیادہ ایکسپوژر سے روکتا ہے اور منافع یا نقصان کے بعد ذہنی طور پر ری سیٹ ہونے کا موقع دیتا ہے جس سے اچھی مالی عادات مضبوط ہوتی ہیں اور جذباتی دباؤ کم ہوتا ہے۔


آغاز کرنے کا ایک خطرے سے پاک طریقہ ڈیمو اکاؤنٹ کھولنا ہے۔ یہ آپ کو حقیقی فنڈز داؤ پر لگائے بغیر لائیو مارکیٹ کی قیمتوں اور ٹریڈنگ ٹولز تک رسائی دیتا ہے۔ لائیو ٹریڈنگ شروع کرنے سے پہلے اپنی صلاحیتیں نکھارنے کیلئے ہمارے مفت ڈیمو اکاؤنٹ کے محفوظ ماحول کو آزمائیں۔


انسائٹس کو عملی کارروائی میں بدلیں

اپنے تجارتی سفر میں پہلا قدم لیں، سنیں، سیکھیں اور اعتماد کے ساتھ ٹریڈ کریں۔