Hong Kong 50 ٹریڈنگ HK50
تیز عمل درآمد اور رات بھر کی پوزیشنز پر صفر چارجز¹ کے ساتھ HK50 ٹریڈ کریں۔ ایک قابل اعتماد پلیٹ فارم کے ساتھ اپنے پورٹ فولیو کو متنوع بنائیں جو آپ کو کم ٹریڈنگ لاگتوں پر عالمی انڈیکسز تک رسائی فراہم کرتا ہے۔
Hong Kong 50 یا Hang Seng Index ہانگ کانگ کی 50 سب سے بڑی عوامی طور پر درج کمپنیوں کی کارکردگی کو ٹریک کرتا ہے۔ خطے کی معاشی صحت کے ایک اہم بینچ مارک کے طور پر، یہ اکثر کم ہوتے افراط زر اور شرحِ سود کے ادوار میں سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کرتا ہے۔
Exness میں، آپ HK50 CFDs کو مارکیٹ سے بہتر حالات اور وسیع رینج کے تجزیاتی ٹولز کے ساتھ ٹریڈ کر سکتے ہیں اور اپنے HK50 چارٹ کے تجزیے کو زیادہ مؤثر بنا سکتے ہیں۔
HK50 کے تجارتی حالات
HK50
ہانگ کانگ 50 انڈیکس
مارکیٹ سے بہتر حالات کے ساتھ مقبول انسٹرومنٹس ٹریڈ کریں۔ معاہدے کی خصوصیات اور حالات دیکھیں، پھر ہمارے جامع ٹریڈنگ کیلکولیٹر کے ذریعے باآسانی اپنی ٹریڈز پلان کریں اور مارجن، سپریڈ، کمیشن وغیرہ کیلکولیٹ کریں۔
اوسط سپریڈ
پیپس
کمیشن
فی لاٹ / ایک طرف
مارجن
لمبا سویپ
پیپس
مختصر سویپ
پیپس
اسٹاپ لیول
پیپس
HK50 کا ٹریڈنگ کیلکولیٹر
نتائج
مارجن
سپریڈ کی لاگت
کمیشن
مختصر سویپ
لمبا سویپ
پیپ کی قدر
پرائس چارٹ مثال کی غرض سے ہے اور انسٹرومنٹ کی آسک قیمت پر مبنی ہے۔ رئیل ٹائم سوالات کیلئے براہ کرم ٹریڈنگ پلیٹ فارم ملاحظہ کریں۔ کیلکولیٹر کی جانب سے پیش کردہ نتائج تعلیمی اور تخمینی غرض سے ہیں اور آپ کو ان کے جامع ہونے یا سرمایہ کاری کے فیصلے لینے کے حوالے سے ان پر انحصار نہیں کرنا چاہیے۔ رئیل ٹائم نتائج کا تعین صرف آرڈر پر عمل درآمد کے وقت ہی کیا جا سکتا ہے۔ مذکورہ بالا ٹیبل میں موجود سپریڈز گزشتہ تجارتی دن کے لحاظ سے اوسطیں ہیں۔ سپریڈز مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ، نیوز ریلیزز، معاشی ایونٹس، مارکیٹس کھلنے یا بند ہونے کے وقت اور ٹریڈ کیے جانے والے انسٹرومنٹس کی اقسام کے لحاظ سے اوپر نیچے اور وسیع ہو سکتے ہیں۔
Exness کے ساتھ HK50 کیوں ٹریڈ کریں؟
سواپ فری ٹریڈنگ¹
اپنی HK50 پوزیشنز کو رات بھر بغیر کسی رول اوور چارجز کے ہولڈ کریں اور اپنی کمائی میں زیادہ حصہ اپنے پاس رکھیں۔
فوری رقم نکلوانا²
رقم نکلوانے کی درخواستیں خودکار طور پر منظور کروائیں اور اپنی رقم تک کبھی بھی، کہیں بھی رسائی حاصل کریں۔
طاقتور لیوریج
اپنی HK50 ٹریڈز کو 1:200 کی لیوریج کے ساتھ بوسٹ کریں۔ زیادہ مارجن کے تقاضے والے عرصوں پر نظر رکھنا یقینی بنائیں۔
صارف دوست پلیٹ فارمز
قابل اعتماد اور استعمال میں آسان پلیٹ فارمز پر ٹریڈ کریں جو ہر سطح کے ٹریڈنگ لیول کیلئے موزوں ہیں، ان میں MetaTrader 4 اور 5 نیز Exness Terminal شامل ہیں۔
HK50 CFDs بغیر کمیشن³ کے ساتھ ٹریڈ کریں
HK50 (Hang Seng Index) CFDs پر صفر کمیشن کے ساتھ اپنی ٹریڈنگ کی لاگتیں کم کریں۔

Hong Kong 50 کیا ہے؟
1969 میں لانچ کیا گیا، Hong Kong 50 (HK50) ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینج میں درج 50 سب سے بڑی کمپنیوں کو ٹریک کرتا ہے۔ یہ Hang Seng Bank کی ایک ذیلی کمپنی کے زیر انتظام ہے۔ HK50 CFD ٹریڈنگ پیر سے جمعہ تک دستیاب ہے۔ لیکن یاد رکھیں، ٹریڈنگ سے پہلے ان مختلف فیکٹرز پر غور کرنا ضروری ہے جو اس انڈیکس کی کارکردگی کو متاثر کر سکتے ہیں:
اکنامک نیوز
افراط زر اور شرح سود عام طور پر انڈیکس کی قیمتوں کے برعکس حرکت کرتے ہیں۔ زیادہ افراط زر اور شرح سود اکثر معاشی غیر یقینی کی صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہیں جبکہ کم شرح سود اور افراط زر انڈیکس کی ترقی کو سپورٹ کرتے ہیں۔ تازہ ترین معلومات کیلئے ہمارے اقتصادی کیلینڈر پر نظر رکھیں۔
جغرافیائی سیاسیات کے ایونٹس
زیادہ تر انڈیکسز کی طرح، جغرافیائی سیاسی عدم استحکام HK50 ٹریڈنگ کو متاثر کر سکتا ہے۔ ٹریڈنگ ٹیرفس/معاہدے، پابندیاں اور عمومی سیاسی انتشار جیسی چیزیں Hong Kong 50 ٹریڈنگ پر اثر انداز ہو سکتی ہیں۔ آپ Exness Trade ایپ یا ذاتی علاقے کے ذریعے مارکیٹ نیوز پر نظر رکھ سکتے ہیں۔
دیگر ایونٹس
پیداوار، سپلائی چینز اور منافع پر اثر انداز ہونے والی کوئی بھی چیز HK50 کی قیمت میں اتار چڑھاؤ پیدا کر سکتی ہے۔ اگر ٹیکنالوجی یا فنانشیل سیکٹرز کو پابندیوں میں نرمی کے باعث فروغ ملے تو کمپنی کے شیئرز میں اضافہ ہو سکتا ہے، جس سے انڈیکس ویلیو بڑھ جائے گی۔ دوسری طرف، اگر لاک ڈاؤنز یا ناکہ بندیاں ہوں تو انڈیکسز متاثر ہو سکتے ہیں۔
دیگر انڈیکسز پر CFDs کے ساتھ اپنے پورٹ فولیو کو متنوع بنائیں
US30
ڈیریویٹیو جو Dow Jones Industrial Average پر مبنی ہے، یہ امریکہ کی 30 سب سے بڑی کمپنیوں کو ٹریک کرتا ہے۔
UK100
لندن اسٹاک ایکسچینج کی سرفہرست 100 کمپنیاں، جو FTSE 100 کے نام سے بھی جانی جاتی ہیں۔
USTEC
امریکی Nasdaq ایکسچینج پر درج 100 سب سے بڑی نان فنانشل کمپنیوں پر مشتمل۔
ایک قابلِ اعتماد HK50 ٹریڈنگ پلیٹ فارم منتخب کریں
چاہے آپ MetaTrader پلیٹ فارمز منتخب کریں یا Exness کے پروپرائٹری ٹریڈنگ پلیٹ فارمز، آپ درج ذیل ٹریڈرز کی پسندیدہ خصوصیات کی توقع کر سکتے ہیں:
تیز عمل درآمد
کم لیٹنسی اور مستحکم سپریڈز کے ساتھ HK50 CFDs ٹریڈ کریں۔
تجزیاتی ٹولز
اپنے پسندیدہ اشاروں اور ڈرائنگ ٹولز کے ساتھ اپنا HK50 چارٹ کسٹمائز کریں۔
پروپرائٹری حفاظتی خصوصیات
اسٹاپ آؤٹ سے تحفظ اور منفی بیلنس سے تحفظ جیسی منفرد حفاظتی خصوصیات کے ساتھ ٹریڈ کریں۔
کوئی پوشیدہ فیس نہیں
اپنے پلیٹ فارم میں تمام تجارتی اخراجات کو بغیر کسی باریک تحریر یا پوشیدہ چارجز کے دیکھیں اور پہلے سے جانیں۔
HK50 کی ٹریڈنگ شروع کرنے کا طریقہ
مرحلہ 1
سائن اپ
ایک حقیقی Exness اکاؤنٹ یا لامحدود ڈیمو اکاؤنٹ کیلئے رجسٹر کریں۔
مرحلہ 2
اپنی حکمت عملی پلان کریں
ایکسپرٹ انسائٹس، تفصیلی HK50 لائیو چارٹس اور مختلف اشاروں کی مدد سے HK50 کے موقعوں کا تجزیہ کریں۔
مرحلہ 3
ٹریڈنگ شروع کریں
ڈیپازٹ کریں اور اپنی پہلی HK50 ٹریڈ لگائیں۔
اکثر پوچھے گئے سوالات
HK50 میں کون سی کمپنیاں شامل ہیں؟
HK50 ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینج پر درج 50 سب سے بڑی عوامی طور پر ٹریڈ کردہ کمپنیوں پر مشتمل ہے جو مارکیٹ کیپٹلائزیشن کی بنیاد پر منتخب کی جاتی ہیں۔ یہ کمپنیاں فنانس، ٹیکنالوجی، رئیل اسٹیٹ اور اشیائے صرف جیسے شعبوں میں پھیلی ہوئی ہیں۔ چونکہ اس انڈیکس کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جاتا ہے، اس کی ساخت مارکیٹ کی صورتحال کو ظاہر کرنے کیلئے وقت کے ساتھ بدل سکتی ہے۔ موجودہ کمپنیوں کی فہرست سرکاری Hang Seng Index ویب سائٹ پر دیکھی جا سکتی ہے۔
HK50 کا دوسرا نام کیا ہے؟
یہ Hong Kong 50 اور Hang Seng Index یا 'HSI' کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ آپ اس انڈیکس کو تمام Exness ٹریڈنگ پلیٹ فارمز پر 'HK50' کے تحت تلاش کر سکتے ہیں۔
میں HK50 CFDs کو محفوظ طریقے سے کیسے ٹریڈ کروں؟
محفوظ ٹریڈنگ کئی فیکٹرز پر مشتمل ہے جیسے تیاری، حکمت عملی، خطرے کا نظم اور ایک ریگولیٹڈ بروکر کا انتخاب جیسے کہ Exness۔ جو ٹریڈرز نئے ہیں انہیں حقیقی فنڈز کے ساتھ ٹریڈ کرنے سے پہلے پریکٹس اور اعتماد بنانے کیلئے ڈیمو اکاؤنٹ استعمال کرنا چاہیے۔ مارکیٹ کا تجزیہ کرنے، ایک مضبوط ٹریڈنگ پلان تیار کرنے اور اسٹاپ لاس اور ٹیک پرافٹ آرڈرز جیسے خطرے کے نظم کے ٹولز لاگو کرنے کیلئے وقت دینا ضروری ہے۔ سب سے بڑھ کر، CFD (معاہدہ برائے فرق) ٹریڈنگ کے ساتھ شامل خطرات کو سمجھنا نہایت اہم ہے اور کبھی بھی اتنی سرمایہ کاری نہ کریں جتنی آپ کھونے کی استطاعت نہ رکھتے ہوں۔
کیا میں ڈیمو اکاؤنٹ کے ساتھ HK50 ٹریڈ کر سکتا ہوں؟
جی ہاں اور اگر آپ ٹریڈنگ میں نئے ہیں تو ہم ڈیمو اکاؤنٹ سے شروع کرنے کی تجویز کرتے ہیں۔ آپ ایک Exness اکاؤنٹ بناتے وقت ڈیمو اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں۔ آپ کو ورچوئل کیش ملے گا، جسے آپ حقیقی اشاروں اور حکمت عملیوں کے ساتھ حقیقی حالات میں ٹریڈ کر سکتے ہیں جب تک کہ آپ پلیٹ فارم اور پراسیس سے مانوس نہ ہو جائیں۔
آج ہی HK50 CFDs کی ٹریڈنگ شروع کریں
تنگ سپریڈز اور صفر سواپ کے ساتھ HK50 پر اپنی کمائی میں زیادہ حصہ اپنے پاس رکھیں۔
- سواپ فری اکاؤنٹس اہلیت سے مشروط ہیں۔
- پراسیسنگ کے اوقات منتخب کردہ ادائیگی کے طریقے کے لحاظ سے ہو سکتے ہیں۔
- Standard اور Pro اکاؤنٹس پر۔