USDJPY ٹریڈنگ امریکی ڈالر بمقابلہ جاپانی ین
USDJPY CFDs کو زیادہ اثر والی نیوز کے بعد سب سے مستحکم سپریڈز کے ساتھ ٹریڈ کریں۔¹ اپنی حکمت عملی پلان کرنے کیلئے اپنے منتخب کردہ اشاروں، Exness ٹریڈنگ کیلکولیٹر، ایکسپرٹ انسائٹس وغیرہ کے ساتھ USDJPY پرائس چارٹ استعمال کریں۔
USDJPY ایک مقبول کرنسی جوڑا ہے جو جاپانی ین کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں تولتا ہے۔ اپنی عموماً چھوٹی اور تیز قیمت کی حرکات کی وجہ سے اس جوڑے کو عرفی نام 'گوفر' (gopher) سے جانا جاتا ہے۔
Exness پر آپ USDJPY CFDs کو مارکیٹ سے بہتر حالات کے ساتھ ٹریڈ کر سکتے ہیں جن میں تنگ اور مستحکم سپریڈز اور تیز و قابل اعتماد عمل درآمد شامل ہیں۔ اپنی پسند کا ٹریڈنگ پلیٹ فارم منتخب کریں اور مختلف اشارے اور ڈرائنگ ٹولز کے ساتھ اپنے USDJPY پرائس چارٹ کو اپنی ضرورت کے مطابق بنائیں۔
USDJPY کے تجارتی حالات
USDJPY
امریکی ڈالر بمقابلہ جاپانی ین
مارکیٹ سے بہتر حالات کے ساتھ مقبول انسٹرومنٹس ٹریڈ کریں۔ معاہدے کی خصوصیات اور حالات دیکھیں، پھر ہمارے جامع ٹریڈنگ کیلکولیٹر کے ذریعے باآسانی اپنی ٹریڈز پلان کریں اور مارجن، سپریڈ، کمیشن وغیرہ کیلکولیٹ کریں۔
اوسط سپریڈ
پیپس
کمیشن
فی لاٹ / ایک طرف
مارجن
لمبا سویپ
پیپس
مختصر سویپ
پیپس
اسٹاپ لیول
پیپس
USDJPY ٹریڈنگ کیلکولیٹر
نتائج
مارجن
سپریڈ کی لاگت
کمیشن
مختصر سویپ
لمبا سویپ
پیپ کی قدر
پرائس چارٹ مثال کی غرض سے ہے اور انسٹرومنٹ کی آسک قیمت پر مبنی ہے۔ رئیل ٹائم سوالات کیلئے براہ کرم ٹریڈنگ پلیٹ فارم ملاحظہ کریں۔ کیلکولیٹر کی جانب سے پیش کردہ نتائج تعلیمی اور تخمینی غرض سے ہیں اور آپ کو ان کے جامع ہونے یا سرمایہ کاری کے فیصلے لینے کے حوالے سے ان پر انحصار نہیں کرنا چاہیے۔ رئیل ٹائم نتائج کا تعین صرف آرڈر پر عمل درآمد کے وقت ہی کیا جا سکتا ہے۔ مذکورہ بالا ٹیبل میں موجود سپریڈز گزشتہ تجارتی دن کے لحاظ سے اوسطیں ہیں۔ سپریڈز مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ، نیوز ریلیزز، معاشی ایونٹس، مارکیٹس کھلنے یا بند ہونے کے وقت اور ٹریڈ کیے جانے والے انسٹرومنٹس کی اقسام کے لحاظ سے اوپر نیچے اور وسیع ہو سکتے ہیں۔
Exness کے ساتھ USDJPY کیوں ٹریڈ کریں؟
سب سے مستحکم سپریڈز¹
زیادہ اثر والی نیوز کے بعد بھی تنگ اور مستحکم رہنے والے سپریڈز کے ساتھ اپنی کمائی کا زیادہ حصہ اپنے پاس رکھیں۔
فوری رقم نکلوانا²
رقم نکلوانے کی درخواستیں خودکار طور پر منظور کروائیں اور اپنے فنڈز تک کسی بھی وقت رسائی حاصل کریں، ویک اینڈز پر بھی۔
کسٹم لیوریج
اپنی خطرے کے نظم کی حکمت عملی سے مطابقت رکھنے والے کسٹم لیوریج آپشنز کے ساتھ اپنی USDJPY پوزیشنز کو طاقتور بنائیں یا اپنے ایکسپوژر کو کنٹرول کریں۔
صارف دوست پلیٹ فارمز
قابل اعتماد اور استعمال میں آسان پلیٹ فارمز پر ٹریڈ کریں جو ہر سطح کے ٹریڈنگ لیول کیلئے موزوں ہیں، ان میں MetaTrader 4 اور 5 نیز Exness Terminal شامل ہیں۔
USDJPY پر 4x بہتر سپریڈز حاصل کریں³
Exness پر حریفوں کے مقابلے میں چار گنا زیادہ مستحکم سپریڈز کے ساتھ USDJPY ٹریڈ کریں۔

USDJPY کیا ہے؟
USDJPY ایک مقبول کرنسی جوڑا ہے جو امریکی ڈالر اور جاپانی ین کے درمیان ایکسچینج ریٹ کو ظاہر کرتا ہے۔ چونکہ یہ دو بڑی عالمی معیشتوں کی کرنسیوں کا موازنہ کرتا ہے، یہ جوڑا مارکیٹ میں قیاس آرائی کے وسیع مواقع فراہم کرتا ہے۔ USDJPY دنیا کے سب سے زیادہ ٹریڈ کیے جانے والے جوڑوں میں سے ایک ہے، جو زیادہ لیکویڈیٹی اور مارکیٹ کو حرکت دینے کی مضبوط صلاحیت پیش کرتا ہے۔ بہت سے فیکٹرز USDJPY کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کو متاثر کر سکتے ہیں۔ وہ باتیں جن پر ٹریڈرز کو ڈالر اور ین مارکیٹس میں ٹریڈ کرنے سے پہلے غور کرنا چاہیے مندرجہ ذیل ہیں:
سیاسی فیکٹرز
جاپان اور امریکہ کے درمیان بڑے تجارتی تنازعات ان کی متعلقہ کرنسیوں پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں جبکہ نئے تجارتی معاہدے انہیں مضبوط بنا سکتے ہیں۔ جنگیں، ٹیرفس، لاک ڈاؤنز اور سیاسی عدم استحکام بھی USDJPY کی قیمتوں کو متاثر کرتے ہیں۔
اکنامک فیکٹرز
روزگار سے متعلق طاقتور اعداد و شمار اور GDP کی مثبت ترقی عام طور پر کسی ملک کی معیشت کو فروغ دیتی ہے اور اس کی کرنسی کو مضبوط کرتی ہے۔ اس کے برعکس، شرحِ سود اور افراط زر اکثر کرنسی کی قدر کے ساتھ الٹا تعلق رکھتی ہیں۔ مثال کے طور پر، جاپان میں افراط زر اور شرحِ سود میں اضافہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں ین کو کمزور کر سکتا ہے۔
ماحولیاتی فیکٹرز
سپلائی چینز، تجارتی معاہدے اور معاشی صحت کو متاثر کرنے والی کوئی بھی چیز متعلقہ کرنسی پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ قدرتی آفات جیسے زلزلہ یا سونامی، اس کی ایک بڑی مثال ہیں۔
دیگر کرنسی جوڑوں کے CFDs کے ساتھ اپنے پورٹ فولیو کو متنوع بنائیں
GBPJPY
گریٹ برٹش پاؤنڈ اور جاپانی ین اتار چڑھاؤ رکھنے والا ایک کرنسی جوڑا ہے جسے اکثر 'دی بیسٹ (the beast)' کہا جاتا ہے۔
EURUSD
دنیا کی دولتمند ترین معیشتوں یعنی یورو زون اور امریکہ کی دو مضبوط ترین کرنسیاں۔
USDCAD
ایک فاریکس جوڑا جو انتہائی منافع بخش تجارتی معاہدے اور دیرینہ تعلق رکھنے والے دو ہمسایہ ممالک یعنی کینیڈا اور امریکہ کو یکجا کرتا ہے۔
ایک قابلِ اعتماد USDJPY ٹریڈنگ پلیٹ فارم منتخب کریں
چاہے آپ MetaTrader پلیٹ فارمز منتخب کریں یا Exness کے پروپرائٹری ٹریڈنگ پلیٹ فارمز، آپ درج ذیل ٹریڈرز کی پسندیدہ خصوصیات کی توقع کر سکتے ہیں:
تیز عمل درآمد
کم لیٹنسی اور بہترین قابل عمل درآمد سپریڈز⁴ کے ساتھ USDJPY CFDs ٹریڈ کریں۔
تجزیاتی ٹولز
اپنے پسندیدہ اشاروں اور ڈرائنگ ٹولز کے ساتھ اپنا USDJPY لائیو چارٹ کسٹمائز کریں۔
پروپرائٹری حفاظتی خصوصیات
اسٹاپ آؤٹ سے تحفظ اور منفی بیلنس سے تحفظ جیسی منفرد حفاظتی خصوصیات کے ساتھ ٹریڈ کریں۔
کوئی پوشیدہ فیس نہیں
اپنے پلیٹ فارم میں تمام تجارتی اخراجات کو بغیر کسی باریک تحریر یا پوشیدہ چارجز کے دیکھیں اور پہلے سے جانیں۔
USDJPY کی ٹریڈنگ شروع کرنے کا طریقہ
مرحلہ 1
سائن اپ
ایک حقیقی Exness اکاؤنٹ یا لامحدود ڈیمو اکاؤنٹ کیلئے رجسٹر کریں۔
مرحلہ 2
اپنی حکمت عملی پلان کریں
ایکسپرٹ انسائٹس، تفصیلی USDJPY لائیو چارٹس اور مختلف اشاروں کی مدد سے USDJPY کے موقعوں کا تجزیہ کریں۔
مرحلہ 3
ٹریڈنگ شروع کریں
ڈیپازٹ کریں اور اپنی پہلی USDJPY ٹریڈ لگائیں۔
اکثر پوچھے گئے سوالات
USDJPY ٹریڈ کرنے کا بہترین وقت کیا ہے؟
USDJPY ٹریڈ کرنے کا بہترین وقت تلاش کرنا آپ کے اپنے مقاصد اور ترجیحات پر منحصر ہے۔ کسی بھی انسٹرومنٹ کو ٹریڈ کرنے کیلئے کوئی مخصوص پرفیکٹ وقت نہیں ہوتا۔ تاہم، اگر آپ زیادہ ٹریڈنگ حجم چاہتے ہیں تو USDJPY ٹریڈ کرنے کے بہترین اوقات میں سے ایک لندن اور نیو یارک کے اوور لیپ کے دوران ہے۔ ایشیائی ٹریڈنگ سیشن بھی ٹریڈ کرنے کا ایک اچھا وقت ہے اور پورے سیشن میں نسبتاً مستحکم حرکات فراہم کرتا ہے۔ البتہ، ٹریڈنگ سے متعلق ہر چیز کی طرح، بہتر یہی ہے کہ آپ اپنی تحقیق خود کریں اور اپنے ذاتی مقاصد کیلئے بہترین وقت کا تعین کریں۔
کیا میں USDJPY کو ڈیمو اکاؤنٹ کے ساتھ ٹریڈ کر سکتا ہوں؟
جی ہاں، آپ Exness ڈیمو اکاؤنٹ کے ذریعے ورچوئل فنڈز کے ساتھ ٹریڈ کر سکتے ہیں۔ یہ لامحدود اکاؤنٹس آپ کو کیپیٹل داؤ پر لگائے بغیر حقیقی مارکیٹ کے حالات کا تجربہ کرنے کی سہولت دیتے ہیں۔ یہ آپ کی حکمت عملی کو آزمانے، مارکیٹس کو سیکھنے نیز اپنے منتخب کردہ پلیٹ فارم اور دستیاب ٹولز و خصوصیات سے مانوس ہونے کا موقع فراہم کرنے کے لحاظ سے بہترین ہیں۔
USDJPY لائیو چارٹ کیا ہے؟
USDJPY لائیو چارٹ وہ چارٹ ہے جو ایک مخصوص مدت کے دوران USDJPY کی قیمت کو ظاہر کرتا ہے اور ساتھ ہی موجودہ قیمت بھی دکھاتا ہے۔ یہ چارٹس آپ کو حکمت عملی بنانے اور مارکیٹ میں داخل ہونے کے بہترین اوقات تلاش کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔ چارٹ کا تجزیہ ہر اچھی تجارتی حکمت عملی کا بنیادی حصہ ہے۔
کیا میں USDJPY ٹریڈ کرتے وقت لیوریج استعمال کر سکتا ہوں؟
جی ہاں، آپ USDJPY جیسے بڑے کرنسی جوڑوں کی ٹریڈنگ کرتے وقت لیوریج استعمال کر سکتے ہیں۔ ٹریڈرز اپنی ترجیحات کے مطابق لیوریج کو کسٹمائز کر سکتے ہیں۔ یاد رکھیں کہ ہمیشہ لیوریج احتیاط کے ساتھ استعمال کریں کیونکہ یہ آپ کے منافع کے ساتھ ساتھ نقصانات کو بھی بڑھا دیتی ہے۔ آپ Exness ڈیمو اکاؤنٹ کے ساتھ لیوریج استعمال کرنے کی پریکٹس کر سکتے ہیں۔
آج ہی ٹریڈنگ شروع کریں
Exness پر ٹریڈنگ کرتے وقت USDJPY کے تنگ اور مستحکم سپریڈز حاصل کریں۔
- سب سے مستحکم سپریڈ کے دعوے سے مراد زیادہ اثر والی نیوز کے بعد ابتدائی دو سیکنڈز کیلئے USDJPY پر زیادہ سے زیادہ سپریڈز ہیں۔ یہ موازنہ Exness Pro اکاؤنٹ اور کئی حریفوں کے کمیشن فری اکاؤنٹس کے درمیان کیا گیا ہے، اس میں کوئی ایجنٹ کمیشن شامل نہیں کیا گیا۔ موازنے کیلئے ڈیٹا 1 جنوری سے 23 اگست، 2024 تک کا لیا گیا ہے۔
- Exness پر 98% سے زیادہ رقم نکلوانے کی درخواستیں خودکار طور پر پراسیس ہوتی ہیں۔ پراسیسنگ کے اوقات منتخب کردہ ادائیگی کے طریقے کے لحاظ سے مختلف ہو سکتے ہیں۔
- 1 جنوری سے 23 اگست، 2024 تک مارکیٹ نیوز کے بعد ابتدائی دو سیکنڈز کیلئے حریفوں کے موازنے کے ڈیٹا کے لحاظ سے۔
- قابل عمل سپریڈ کے دعوے سے مراد XAUUSD, USDJPY, EURUSD اور GBPUSD پر زیادہ اثر والی نیوز کے بعد ابتدائی دو سیکنڈز کیلئے زیادہ سے زیادہ سپریڈز ہیں۔ یہ موازنہ Exness Pro اکاؤنٹ اور کئی حریفوں کے کمیشن فری اکاؤنٹس کے درمیان کیا گیا ہے، اس میں کوئی ایجنٹ کمیشن شامل نہیں کیا گیا۔ موازنے کیلئے ڈیٹا 1 جنوری سے 23 اگست، 2024 تک کا لیا گیا ہے۔