ٹریڈنگ کیلکولیٹر

Exness ٹریڈنگ کیلکولیٹر کے ساتھ پیپس، مارجن، سپریڈ، کمیشن وغیرہ کیلکولیٹ کریں۔ یہ مفید ٹول آپ کی ٹریڈنگ پوزیشنز کیلئے پیچیدہ کیلکولیشنز کو آسان بنانے میں مدد کر سکتا ہے۔

اپنی فاریکس ٹریڈز درستی کے ساتھ پلان کریں۔ یہ ٹریڈ کیلکولیٹر آپ کو خطرے کا نظم کرنے اور درکار مارجن سے لے کر ممکنہ تجارتی لاگتوں تک سب کچھ جاننے میں مدد دیتا ہے۔

ایک جامع ٹریڈ کیلکولیٹر کے ساتھ اپنی دھاتوں اور توانائی کی ٹریڈز پلان کریں جو مارجن، پیپ کی قدر اور متوقع تجارتی لاگتوں کا حساب لگاتا ہے۔

اس کارآمد ٹریڈ کیلکولیٹر کے ساتھ Apple اور Tesla جیسے مشہور اسٹاکس پر ٹریڈز پلان کریں۔ اس ٹیب کے ذریعے درکار مارجن، تجارتی لاگتوں وغیرہ کا تعین کریں۔

دنیا کے مقبول ترین امریکی، یورپی اور ایشیائی انڈیکسز پر اپنی ٹریڈز پلان کریں۔ اس ٹریڈ کیلکولیٹر کے ذریعے مارجن، پیپ کی قدر وغیرہ باآسانی کیلکولیٹ کریں۔

BTCUSD اور ETHUSD جیسے مشہور ڈیجیٹل اثاثے کے جوڑوں پر کرپٹو ٹریڈز پلان کریں۔ اس ٹریڈ کیلکولیٹر کے ذریعے مارجن، پیپ کی قدر اور متوقع تجارتی لاگتوں کا حساب لگائیں۔

مارجن

سپریڈ کی لاگت

کمیشن

مختصر سویپ

لمبا سویپ

پیپ کی قدر

اعلان دستبرداری: ٹریڈنگ کیلکولیٹر صرف وضاحتی مقاصد کیلئے فراہم کیا گیا ہے۔ اس کیلکولیٹر کی جانب سے پیش کردہ نتائج تعلیمی اور تخمینی غرض سے ہیں اور آپ کو اس کے جامع ہونے اور سرمایہ کاری کے فیصلے لینے کے حوالے سے ان پر انحصار نہیں کرنا چاہیے۔ رئیل ٹائم نتائج کا تعین صرف آرڈر پر عمل درآمد کے وقت ہی کیا جا سکتا ہے۔ سپریڈز مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ، نیوز ریلیزز، معاشی ایونٹس، مارکیٹس کھلنے یا بند ہونے کے وقت اور ٹریڈ کیے جانے والے انسٹرومنٹس کی اقسام کے لحاظ سے اوپر نیچے اور وسیع ہو سکتے ہیں۔

فاریکس ٹریڈنگ کیلکولیٹر استعمال کرنے کا طریقہ

مرحلہ 1

اپنے اکاؤنٹ کی قسم اور کرنسی منتخب کریں۔

مرحلہ 2

وہ انسٹرومنٹ منتخب کریں جسے آپ ٹریڈ کرنا چاہتے ہیں (مثلاً EURUSD

مرحلہ 3

لاٹ سائز، لیوریج درج کریں اور "Calculate" پر کلک کریں۔

فاریکس میں ٹریڈنگ کیلکولیٹر کیا ہوتا ہے؟

فاریکس ٹریڈ کیلکولیٹر تیاری کیلئے ایک اہم ٹول ہے جو ٹریڈرز کو کسی بھی ٹریڈ میں داخل ہونے سے پہلے درکار مارجن، ٹریڈنگ لاگت، اور پیپ کی قدر جیسے اہم میٹرکس کا تخمینہ لگانے میں مدد دیتا ہے۔

یہ کسی بھی ٹریڈ یا حکمت عملی کی کامیابی کا ایک اہم جزو ہے کیونکہ فاریکس مارکیٹس کی غیر یقینی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ٹریڈنگ پلان انتہائی ضروری ہوتا ہے۔ چونکہ فاریکس مارکیٹس انتہائی لیکویڈ ہوتی ہیں، قیمت میں معمولی تبدیلی بھی بڑے اثرات پیدا کر سکتی ہے؛ یہی وجہ ہے کہ ٹریڈنگ کیلکولیٹر خطرے اور ایکسپوژر کے نظم کیلئے ایک لازمی ٹول ہے۔

فاریکس کیلکولیشنز پیپ پر مبنی ہوتی ہیں: پیپ کی قدر اور اس کی حرکت آپ کے منافع اور مارجن پر براہ راست اثر ڈالتی ہے۔ لیوریج بھی فاریکس ٹریڈنگ میں اہم کردار ادا کرتی ہے، جس کا مطلب ہے کہ قیمت میں معمولی تبدیلی بھی زیادہ لیکویڈیٹی اور حجم کے باعث بڑے منافع یا نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔ فاریکس جوڑوں کیلئے تجارتی حالات سے متعلق مزید معلومات کیلئے ہمارا فاریکس انسٹرومنٹ صفحہ ملاحظہ کریں۔

کموڈیٹیز ٹریڈنگ کیلکولیٹر استعمال کرنے کا طریقہ

مرحلہ 1

اپنے اکاؤنٹ کی قسم اور کرنسی منتخب کریں۔

مرحلہ 2

وہ انسٹرومنٹ منتخب کریں جسے آپ ٹریڈ کرنا چاہتے ہیں (مثلاً XAUUSD

مرحلہ 3

لاٹ سائز، لیوریج درج کریں اور "Calculate" پر کلک کریں۔

کموڈیٹیز ٹریڈنگ کیلکولیٹر کیا ہوتا ہے؟

کموڈیٹیز ٹریڈ کیلکولیٹر سونے، تیل یا چاندی جیسے اثاثوں کیلئے معاہدے کی خصوصیات کا تخمینہ لگاتا ہے۔ کسی بھی ٹریڈ میں داخل ہونے سے پہلے ٹریڈنگ کیلکولیٹر کا استعمال خطرے اور ایکسپوژر کے مناسب نظم کیلئے نہایت ضروری ہے۔

یہ ٹریڈرز کو کسی ٹریڈ کے اہم پہلوؤں کا تعین کرنے میں مدد دیتا ہے جیسے کہ درکار مارجن، سپریڈ، سواپس اور پیپ کی قدر۔ یہ کیلکولیشنز اکثر وقت لیتی ہیں لہذا تیز رفتار کموڈیٹیز مارکیٹ میں ٹریڈ کیلکولیٹر کا استعمال ایک لازمی ٹول ہے جو قیمتی سیکنڈز بچاتا ہے۔

مارجن کے تقاضے انسٹرومنٹ کے لحاظ سے مختلف اقدار پر مقرر ہو سکتے ہیں۔ ہر انسٹرومنٹ کیلئے مارجن کے تقاضوں کی مکمل فہرست دیکھنے کیلئے ہمارا کموڈیٹیز ٹریڈنگ کا صفحہ دیکھیں یا اپنا منتخب کردہ اثاثہ انسٹرومنٹ فیلڈ میں درج کریں تاکہ اس کا خودکار لیوریج دیکھا جا سکے۔

انڈیکسز ٹریڈنگ کیلکولیٹر استعمال کرنے کا طریقہ

مرحلہ 1

اپنے اکاؤنٹ کی قسم اور کرنسی منتخب کریں۔

مرحلہ 2

وہ انسٹرومنٹ منتخب کریں جسے آپ ٹریڈ کرنا چاہتے ہیں (مثلاً US30)۔

مرحلہ 3

لاٹ سائز درج کریں اور "Calculate" پر کلک کریں۔

انڈیکسز کیلئے ٹریڈنگ کیلکولیٹر کیا ہوتا ہے؟

انڈیکسز ٹریڈ کیلکولیٹر بڑے مارکیٹ انڈیکسز کیلئے معاہدے کی خصوصیات اور تجارتی لاگتوں کا تخمینہ لگاتا ہے۔

ہر انڈیکس کی ایک مخصوص پیپ کی قدر اور مارجن کا تقاضا ہوتا ہے۔ انڈیکسز میں معیاری معاہدوں اور کم لیوریج کا استعمال ہوتا ہے۔ یہ خطرے اور ممکنہ منافع کو متاثر کرتے ہیں۔ مزید معلومات کیلئے ہماری ویب سائٹ کے انڈیکسز صفحے پر جائیں یا اپنا منتخب کردہ اثاثہ انسٹرومنٹ فیلڈ میں درج کریں تاکہ اس کا خودکار لیوریج دیکھا جا سکے۔

انڈیکس مارکیٹ کی متنوع نوعیت کے باعث، ٹریڈنگ کیلکولیٹرز کسی بھی ٹریڈ کی مناسب تیاری کیلئے نہایت ضروری ہوتے ہیں۔ یہ جاننا کہ سپریڈز، کمیشن اور سواپس آپ کی پوزیشن کو کس طرح متاثر کریں گے اور ٹریڈ کھولنے کیلئے کتنا مارجن درکار ہوگا آپ کی پوزیشن کے نتیجے کیلئے نہایت اہم ہے۔ تیزی سے بدلتی مارکیٹ میں یہ کیلکولیشنز آسان بنا کر ٹریڈرز کا قیمتی وقت بچایا جا سکتا ہے۔

اسٹاک ٹریڈنگ کیلکولیٹر استعمال کرنے کا طریقہ

مرحلہ 1

اپنے اکاؤنٹ کی قسم اور کرنسی منتخب کریں۔

مرحلہ 2

وہ انسٹرومنٹ منتخب کریں جسے آپ ٹریڈ کرنا چاہتے ہیں (مثلاً Amazon

مرحلہ 3

لاٹ سائز درج کریں اور "Calculate" پر کلک کریں۔

اسٹاکس کیلئے ٹریڈنگ کیلکولیٹر کیا ہوتا ہے؟

اسٹاک ٹریڈ کیلکولیٹر خطرے کا نظم کرنے میں مدد دیتا ہے کیونکہ یہ پہلے سے مارجن، تجارتی لاگتوں اور پیپ کی قدر جیسے عوامل کا تعین کرتا ہے۔

کسی ٹریڈ میں داخل ہونے سے پہلے ان میٹرکس کو جاننا کسی پوزیشن کی کامیابی کے امکان کا تعین کرنے کیلئے نہایت اہم ہے۔ اگر ٹریڈرز کو یہ معلوم ہو کہ سواپس اور کمیشنز سے انہیں کیا لاگت آ سکتی ہے یا قیمت میں ہر ٹک کی تبدیلی ان کے منافع یا نقصان کو کس قدر متاثر کر سکتی ہے تو وہ اپنے خطرے اور ایکسپوژر کا مؤثر طریقے سے نظم کر سکتے ہیں۔ 

ٹریڈنگ کیلکولیٹر اس پراسیس کو آسان بناتا ہے اور تیزی سے بدلتی مارکیٹ میں ٹریڈرز کے قیمتی سیکنڈز بچاتا ہے۔

کرپٹو ٹریڈنگ کیلکولیٹر استعمال کرنے کا طریقہ

مرحلہ 1

اپنے اکاؤنٹ کی قسم اور کرنسی منتخب کریں۔

مرحلہ 2

وہ انسٹرومنٹ منتخب کریں جسے آپ ٹریڈ کرنا چاہتے ہیں (مثلاً BTCXAU

مرحلہ 3

لاٹ سائز درج کریں اور "Calculate" پر کلک کریں۔

کرپٹو میں ٹریڈنگ کیلکولیٹر کیا ہوتا ہے؟

کرپٹو ٹریڈ کیلکولیٹر ڈیجیٹل اثاثوں کیلئے معاہدے کی خصوصیات اور تجارتی لاگتوں کا تخمینہ لگاتا ہے۔

زیادہ اتار چڑھاؤ کے باعث، کرپٹو میں پیپ کی قدر غیر متوقع ہو سکتی ہے۔ لہذا خطرے کے نظم کیلئے ٹریڈ کیلکولیٹر کا استعمال نہایت ضروری ہے۔ یہ آپ کو سپریڈ اور کمیشن جیسی ممکنہ لاگتیں کیلکولیٹ کرنے میں مدد دیتا ہے اور واضح طور پر دکھاتا ہے کہ قیمت میں ہر تبدیلی آپ کی پوزیشن کو کس حد تک متاثر کر سکتی ہے۔ 

ٹریڈنگ کیلکولیٹر کا استعمال کریں تاکہ آپ کسی ٹریڈ میں داخل ہونے سے پہلے پیپ کی قدر کا تعین کر سکیں اور اسی کے مطابق اپنے خطرے کا نظم کریں۔ کیلکولیٹر کے ذریعے ان میٹرکس کو ہموار بنا کر آپ کرپٹو کی اتار چڑھاؤ والی مارکیٹس میں قیمتی وقت بچا سکتے ہیں۔

میری ٹریڈز میں مدد کیلئے اور کون سے ٹولز دستیاب ہیں؟

مارکیٹ کی خبروں سے اپ ٹو ڈیٹ رہنے کیلئے، ہمارا جامع اقتصادی کیلینڈر تمام شیڈول شدہ معاشی ریلیزز کی فہرست فراہم کرتا ہے جبکہ FXStreet کی مارکیٹ اپ ڈیٹس کی رئیل ٹائم فیڈ آپ کے ذاتی علاقے یا ایپ میں تازہ ترین معلومات فراہم کرتی ہے۔ آپ کو Trading Central کے ٹریڈنگ سگنلز بھی ملیں گے جو مختلف تجزیاتی طریقوں پر مبنی ہوتے ہیں اور ہر مارکیٹ صورتحال اور ٹائم فریم میں ٹریڈرز کیلئے معاون ہوتے ہیں۔

سبھی ٹولز دیکھیں

Exness ہی کیوں؟

خود یہ دریافت کریں کہ 1 ملین سے زائد ٹریڈرز کیوں Exness کا انتخاب کرتے ہیں۔

رقم نکلوانے کی تیز ترین سہولت

اپنے فنڈز پر کنٹرول برقرار رکھیں۔ بس اپنے ترجیحی ادائیگی کے طریقے کا انتخاب کریں اور رقم نکلوانے کی درخواست کریں۔ ادائیگی کے طریقے کے لحاظ سے رقم نکلوانے کی %98 درخواستیں خود بخود پراسیس ہو جاتی ہیں۔¹

انتہائی تیز عمل درآمد

زیادہ اثر والی نیوز کے دوران 4 گنا زیادہ مستحکم رہنے والے سپریڈز کے ساتھ مارکیٹس میں بالکل درست عمل درآمد حاصل کریں۔

اسٹاپ آؤٹ سے تحفظ

برتری کے ساتھ اتار چڑھاؤ ٹریڈ کریں۔ پروپرائٹری اسٹاپ آؤٹس سے تحفظ کی خصوصیت کے ساتھ اتار چڑھاؤ والی مارکیٹس کے دوران اسٹاپس کو مؤخر کریں یا روکیں۔

اکثر پوچھے جانے والے سوالات


ایک کارآمد اور آسان ٹول، Exness ٹریڈنگ کیلکولیٹر پہلے سے آپ کی ٹریڈنگ پوزیشن کی مبادیات کیلکولیٹ کرنے میں آپ کی مدد کرتا ہے جس میں مارجن، سپریڈ کی لاگت، کمیشن، سواپ شارٹ، سواپ لانگ اور پیپ کی قدر شامل ہیں۔ یہ متعدد خصوصیات پر مبنی کیلکولیٹر اس وقت خاص طور پر کارآمد ہوتا ہے جب آپ مختلف انسٹرومنٹ کی اقسام پر پوزیشنز یا آرڈرز کے لیے مندرجہ بالا اقدار کا اندازہ لگانا چاہتے ہوں۔


اس وقت آپ کی منتخب کردہ اکاؤنٹ کرنسی میں 6 اقدار ہیں جو ٹریڈنگ کیلکولیٹر میں دکھائی جائیں گی:

  • مارجن - یہ مطلوبہ کیپیٹل یا بیلنس ہے جو پوزیشن کھولنے کے لیے درکار ہے۔
  • سپریڈ کی لاگت: یہ وہ رقم ہے جو آپ پوزیشن کھولتے وقت ادا کرتے ہیں۔ یہاں کیلکولیٹ کردہ سپریڈ کی لاگت گزشتہ ٹریڈنگ کے دن کے اوسط سپریڈ پر مبنی ہوتی ہے۔ چونکہ سپریڈ متحرک طور پر تبدیل ہوتا ہے لہذا مارکیٹ کے حالات کے لحاظ سے سپریڈ کی حتمی لاگت کا تعین صرف پوزیشن کھولنے کے وقت پر ہی کیا جا سکتا ہے۔ ٹریڈنگ اکاؤنٹس کے سیکشن اور جن مارکیٹس میں آپ ٹریڈ کرنا چاہتے ہیں ان کے ویب صفحات پر Exness سپریڈز کے بارے میں مزید جانیں۔ ³
  • کمیشن - کمیشن Raw Spread اور Zero اکاؤنٹس پر ٹریڈنگ کے لیے چارج کی جانے والی فیس ہے۔ اس کا اطلاق ہر ٹریڈ کی جانے والی لاٹ پر اور پوزیشن بند کرنے اور کھولنے دونوں پر ہوتا ہے۔ آپ کیلکویشن میں جو کمیشن کی قدر دیکھتے ہیں اس کا نتیجہ ٹریڈ کی دونوں سائیڈز (کھلی اور بند) کے لیے نکلتا ہے، جسے پوزیشن کھولتے وقت چارج کیا جائے گا۔ یہ نوٹ کرنا اہم ہے کہ ٹریڈن پلیٹ فارم پر سپریڈز آرڈر کے منافع اور نقصان کی کیلکولیشن میں شامل ہوتے ہیں، جبکہ کمیشن فیس کو ہر آرڈر کے لیے علیحدہ لاگت کے طور پر دکھایا جاتا ہے۔ ٹریڈنگ اکاؤنٹس سیکشن اور آپ جن مارکیٹس میں ٹریڈ کرنا چاہتے ہیں ان کے ویب صفحات پر Exness کمیشنز کے بارے میں مزید جانیں۔
  • سواپ شارٹ اور لانگ - سواپ رات بھر کھلی چھوڑی جانے والی ٹریڈنگ پوزیشنز پر لاگو ہونے والا سود ہے اور یہ ٹریڈ کے لحاظ سے لانگ یا شارٹ ہو سکتا ہے۔ سواپ شارٹ Sell پوزیشنز کی شرح ہے جبکہ سواپ لانگ Buy پوزیشنز کے لیے ہے۔ چونکہ سواپ مارکیٹ کے حالات کے لحاظ سے متحرک طور پر تبدیل ہوتا ہے لہذا حتمی سواپ کا تعین صرف اس وقت کیا جا سکتا ہے جب پوزیشن رات بھر کھلی رکھی گئی ہو۔ ٹریڈنگ اکاؤنٹس سیکشن اور آپ جن مارکیٹس پر ٹریڈ کرنا چاہتے ہیں ان کے ویب صفحات پر Exness سواپس کے بارے میں مزید جانیں۔
  • پیپ کی قدر - یہ 1 پیپ کی قدر کا تعین کرتا ہے جو یہ تعین کرنے میں مدد کرتا ہے کہ اگر ٹریڈ کی قیمت میں ایک پیپ کی حرکت ہوتی ہے تو ٹریڈر کتنی رقم کمائے گا یا گنوائے گا۔ پیپ کی قدر کو فارمولا لاٹس x معاہدے کا سائز x پیپ کا سائز کے ذریعے نرخ کی کرنسی میں کیلکولیٹ کیا جاتا ہے۔

تمام نتائج ٹریڈر کی اکاؤنٹ کرنسی میں دکھائے جاتے ہیں۔ آپ جس انسٹرومنٹ میں ٹریڈ کر رہے ہیں اس کے لحاظ سے نتائج کو قریبی ریئل ٹائم Exness کی زر مبادلہ کی شرح کے ذریعے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔


ٹریڈنگ کیلکولیٹر استعمال کرتے وقت پری سیٹ لیوریج ہونے کی وجہ سے مخصوص انسٹرومنٹس کی لیوریج خاکستری ہوتی ہے۔ ایسی صورتوں میں لیوریج کو ٹھیک کیا جاتا ہے، اسے تبدیل نہیں کیا جا سکتا اور یہ آپ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی لیوریج سے متاثر نہیں ہوتی


ٹریڈنگ کیلکولیٹر کسی مخصوص آرڈر کے لیے ٹریڈنگ کے حالات کا تخمینہ فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں اکاؤنٹ کی قسم، کرنسی، ٹریڈنگ انسٹرومنٹ، لاٹس میں حجم اور لیوریج کو ملحفوظ خاطر رکھا جاتا ہے۔ یہ مارجن، کمیشن، سواپس اور پیپ کی قدر کے لیے نتائج فراہم کرنے کی خاطر تقریباً ریئل ٹائم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ کیلکولیٹر کی سپریڈ کی لاگت گزشتہ دن کی اوسط پر مبنی ہوتی ہے اور ریئل ٹائم لاگتوں کا تعین صرف آرڈر کی عمل درآمد کے وقت کیا جا سکتا ہے۔ لہذا، اگرچہ کیلکولیٹر پلاننگ اور تخمینہ لگانے کے لیے ایک کارآمد ٹول ہے مذکورہ بالا وجوہات اس کی درستی پر اثر انداز ہوتی ہیں اور ٹریڈرز کو آگاہ ہونا چاہیے کہ اصل ٹریڈنگ کے نتائج مختلف ہو سکتے ہیں۔


جی ہاں، ٹریڈنگ کیلکولیٹر اکاؤنٹ کی قسم، اکاؤنٹ کی کرنسی، ٹریڈنگ انسٹرومنٹ، لاٹس میں ٹریڈنگ حجم اور لیوریج جیسے متغیرات کو ملحوظ خاطر رکھ کر مختلف سرمایہ کاری کی صورتوں کو ملحوظ خاطر رکھنے کی سہولت دیتا ہے۔ یہ مارجن، کمیشن، سواپ شارٹ، سواپ لانگ اور پیپ کی قدر کی کیلکولیشنز کے لیے تقریباً ریئل ٹائم ڈیٹا پر مبنی نتائج فراہم کرتا ہے۔ تاہم، کیلکولیٹر سپریڈ کی لاگتوں کے لیے اوسط اقدار استعمال کرتا ہے لہذا مارکیٹ میں آرڈر پر عمل درآمد کیے جانے پر اصل لاگتیں مختلف ہو سکتی ہیں۔


ٹریڈنگ میں پیپ کی قدر کیلکولیٹ کرنے کے لیے درج ذیل فارمولا استعمال کریں:

پیپ کی قدر = لاٹس x معاہدے کا حجم x پیپ سائز۔

پیپ کی قدر کا تعین کرنے کے لیے پہلے پیپ کے سائز کا تعین کریں جو زیادہ تر کرنسی کے جوڑوں کے لیے عموماً 0.0001 ہوتا ہے لیکن جاپانی ین والے جوڑوں کے لیے یہ 0.01 ہوتا ہے۔ جب آپ پیپ کے سائز کا تعین کر لیں تو اسے لاٹ سائز اور معاہدے کے سائز سے ضرب دیں۔


پیپ کی قدر ٹریڈ میں ایک پیپ کی حرکت کی قدر بتاتی ہے جس سے ٹریڈرز کو قیمت کے حرکات سے ہونے والے ممکنہ نفع یا نقصان کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔ اسے اس فارمولا کے ذریعے کمپیوٹ کیا جاتا ہے: لاٹس x معاہدے کا حجم x پیپ سائز اور اسے نرخ کی کرنسی میں دکھایا جاتا ہے۔


لانگ اور شارٹ سواپس سے مراد وہ سود کی شرحیں ہیں جو رات بھر کھلی رکھی گئی ٹریڈنگ پوزیشنز پر لاگو ہوتی ہین۔ لانگ سواپ وہ سودی شرح ہے جو Buy پوزیشنز پر لاگو ہوتی ہے جبکہ شارٹ سواپ کا اطلاق Sell پوزیشنز پر ہوتا ہے۔ سواپ کا اصل ریٹ مارکیٹ کے حالات کے لحاظ سے مختلف ہو سکتا ہے اور اس کا تعین صرف اسی وقت کیا جا سکتا ہے جب پوزیشن کو رات بھر کھلا رکھا گیا ہو۔


ٹریڈنگ میں مارجن سے مراد کیپٹل کی وہ رقم ہے جو ٹریڈر کو ٹریڈنگ پوزیشن کھولنے کے لیے درکار ہوتی ہے جو ٹریڈ کی مدت کے دوران بروکر کی جانب سے رکھے گئے سیکیورٹی ڈیپازٹ کا کام انجام دیتا ہے۔


اپنا تجارت کرنے کا طریقہ اپ گریڈ کریں

خود دیکھیں کہ Exness کیوں 1 ملین سے زائد ٹریڈرز اور 100,000 شراکت داران کی پسندیدہ بروکر ہے۔

  1. Exness میں، رقم نکلوانے کی %98 درخواستیں خود بخود پراسیس ہو جاتی ہیں۔ پراسیسنگ کے اوقات منتخب کردہ ادائیگی کے طریقے کے لحاظ سے مختلف ہو سکتے ہیں۔